ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آسٹریلوی پادری جس نے اپنی زندگی چرچ کیلئے وقف کردی تھی نے قبول کیا اسلام

آسٹریلوی پادری جس نے اپنی زندگی چرچ کیلئے وقف کردی تھی نے قبول کیا اسلام

Sun, 07 Jan 2024 00:37:08    S.O. News Service

کینبرا 6 جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) آسٹریلیا کے پادری گولڈ ڈیوڈ جس نے اپنی زندگی کے 45 سال چرچ کے لیے وقف کردئے تھے، نے اسلام قبول کرلیا ہے۔ مسلم ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق نومسلم گولڈ ڈیوڈ نے اپنا مسلم نام عبدالرحمٰن رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گولڈ ڈیوڈ نے آسٹریلوی عیسائی برادری میں ایک معتبرپادری کی حیثیت سے مقام حاصل کیا۔

انہوں نے ساڑھے چار دہائیوں تک چرچ کی خدمت کی اور نوجوان مسیحی انہیں ایک ہمہ جہت شخصیت کے طور پر دیکھتے تھے۔ گولڈ ڈیوڈز کے اسلام قبول کرنے کی خبر نے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا۔ تاہم انہوں نے مسلمان ہونے سے متعلق ان محرکات پر تاحال کوئی بات نہیں کی۔


Share: